ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد کی زیرصدارت جوڑ میلہ 2026 کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری دس جون کو ننکانہ صاحب پہنچیں گے

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 09 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد کی زیرصدارت جوڑ میلہ 2026 کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران، سردار رنجیت سنگھ کنول، سردار گوپال سنگھ چاولہ سمیت گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دنیا بھر سے جوڑ میلہ میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑ میلہ کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے سکھ یاتری جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ رہے ہیں۔جوڑ میلہ کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے آج رات سے ہو گا اور ننکانہ صاحب میں جوڑ میلے کی تقریبات 12 جون کو بھوگ سے اختتام پزیر ہوں گی۔بھارت سے آنے والے سکھ یاتری آج 10 جون کو ننکانہ صاحب پہنچے گے، جہاں وہ اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے جبکہ سکھ یاتری 12 جون کو ننکانہ صاحب سے روانہ ہو جائیں گے، جوڑ میلے کی مرکزی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی۔سکھ قوم جوڑ میلہ گورو ارجن دیو جی کی شہادت کی یاد میں مناتی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔سکھ یاتری پاکستان سے محبت اور اچھی یادیں لیکر جائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڑ میلے کے ایام میں ننکانہ صاحب میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے








