کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں باوقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں
کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
راولپنڈی۔9جون (اے پی پی):کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں باوقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں، بے لوث خدمات اور لازوال جذبۂ حب الوطنی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ پاک فوج کےغازیوں اور جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کے لواحقین کو ستارۂ امتیاز(ملٹری)، تمغۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کور کمانڈر کراچی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کور کمانڈر کراچی نے شہداء کے اہلخانہ سے گفتگو کی اور شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور شہدا ءکے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ لاہور گیریژن میں بھی پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔ جی او سی لاہور گیریژن تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اس موقع پر جی او سی لاہور گیریژن نے کہا کہ پاک فوج دنیا بھر میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے، جی او سی لاہور گیریژن نے پاک فوج کی جانب سے شہداء اور غازیوں کے لواحقین کو ہرممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی ہماری اصل قوت اور فخر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔








