اسلامی ورثہ کے تحفظ کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں، او آئی سی

استنبول۔ 03نومبر (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کریں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے یہ باتیں استنبول میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مسلم جدوجہد کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ کانفرنس کا اہتمام تاریخ ، فنون اور اسلامی ثقافت …

استنبول۔ 03نومبر (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ممالک اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کریں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے یہ باتیں استنبول میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے مسلم جدوجہد کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ کانفرنس کا اہتمام تاریخ ، فنون اور اسلامی ثقافت پر ریسرچ کرنے والے مرکز ایرسیکا نے اسلامی تعاون تنظیم کے ماتحت ایسسکو کے اشتراک سے کیا تھا۔ 2روزہ کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اسلامی ورثے کے تحفظ کیلئے ثقافتی سکیمیں اور پالیسیاں ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ اسلامی اور عالمی ثقافتی ورثے اور تشخص کا تحفظ کرے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply