متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نےپرتگال کے صدر انتونیو جوزے سیگورو کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے
متحدہ عرب امارات کے صدر کی پرتگالی ہم منصب کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
ابوظہبی۔10جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نےپرتگال کے صدر انتونیو جوزے سیگورو کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔اماراتی نیوزایجنسی وام کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین منصور بن زاید النہیان نے بھی پرتگال کےصدر انتونیو جوزے سیگورو اور وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔








