وفاقی وزیر داخلہ کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بیان میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کر کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھرپور اور موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ کسی صورت وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پورا ملک اپنی بہادر اور غیور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔