لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے ساوتھ سرکل کے نشتر سب ڈویژن میں معمول کی چیکنگ کے دوران بجلی چوری کا بڑا کیس پکڑا گیا
لیسکو سائوتھ سرکل کا کریک ڈائون، کماہاں گائوں میں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

مزید خبریں
لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے ساوتھ سرکل کے نشتر سب ڈویژن میں معمول کی چیکنگ کے دوران بجلی چوری کا بڑا کیس پکڑا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد حسین ناگرا کی نگرانی میں ایس ڈی او نشتر کالونی حافظ عبدالرشید نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ کماہاں گائوں میں ملک حیدر علی کے نام پر موجود کنکشن کا معائنہ کیاجہاں موجودہ قابض آصف علی بابر بجلی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔مذکورہ کنکشن 5 کنال رہائشی مکان کو بجلی فراہم کر رہا تھا۔لیسکو ٹیم نے موقع پر نصب 50 کے وی اے ٹرانسفارمر اور میٹر کو تحویل میں لے کر ہٹا دیا جبکہ بجلی چوری پر 26,947 یونٹس کا ڈیٹیکشن بل جاری کیا ۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے موجودہ قابض آصف علی بابر کے خلاف نشتر پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست بھی بھجوا دی گئی۔








