لاہور ہائیکورٹ، حکام کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کر نے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی "اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم میں زمینیں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر خوشاب اور سرگودھا کے کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر 30 روز کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،جسٹس احمد ندیم ارشد نے شفقت احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی "اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم میں زمینیں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر خوشاب اور سرگودھا کے کمشنرز کو حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر 30 روز کے اندر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،جسٹس احمد ندیم ارشد نے شفقت احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے "اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کے تحت ان کی زیرِ کاشت اراضی کے حصول کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں،حالانکہ وہ کئی برس سے ان زمینوں پر کاشت کاری کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ متعلقہ اراضی پہلے ہی حکومت کی ایک دوسری سکیم میں شامل ہے،اس لیے قانونکے مطابق اسے دوبارہ کسی نئی سکیم کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو اراضی لیز پر دی گئی تھی جو حکومت نے منسوخ کر دی ہے اور اب اس اراضی پر عوامی فلاح کا منصوبہ شروع کرنا چاہتی ہے لہذا درخواستیں مسترد کی جائیں۔