آسٹریلیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
نک کرگیوس نے کورینٹن موٹیٹ کو ہرا کر سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا

مزید خبریں
سٹٹ گارٹ۔10جون (اے پی پی):آسٹریلیا کے مایہ ناز ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والے آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹن موٹیٹ کوسٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی ہے۔ اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں شروع ہوچکاہے جس میں شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 31 سالہ وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والے آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹن موٹیٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹینس کورٹس میں جاندار واپسی کی بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ فاتح آسٹریلوی کھلاڑی نے صرف 1 گھنٹے 12 منٹ میں فرانس کے حریف کھلاڑی کے خلاف کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹس میں الیگزینڈر کوواسیوچ اور بین شیلٹن کے خلاف ابتدائی شکستوں کے بعد نک کرگیوس کی گراس کورٹ پر یہ شاندار واپسی ہے، جو 2022 میں شہرہ آفاق سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کے خلاف گراس کورٹ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں۔ دوسری جانب یہ شکست فرانسیسی کھلاڑی کورینٹن موٹیٹ کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جو کلے کورٹ سیزن میں لورینزو ماسیٹی اور الجاندرو ڈیوڈوچ فوکینا کے خلاف مسلسل 5 میچ ہارنے کے بعد یہاں گراس کورٹ پر بھی اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں نک کرگیوس کا مقابلہ جاپان کے ایس ایچ او شیمابوکورو سے ہوگا۔








