لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یار خان شوگر ملز کی جانب سے شوگر بیگز کی قرقی کے خلاف دائر درخواست پر وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت23 جون تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ ، رحیم یار خان شوگر ملز کی شوگر بیگز کی قرقی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت23 جون تک ملتوی
لاہور۔10جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے رحیم یار خان شوگر ملز کی جانب سے شوگر بیگز کی قرقی کے خلاف دائر درخواست پر وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت23 جون تک ملتوی کر دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور درخواست کی مخالفت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ چینی کیس اب پراپرٹی بن چکی ہے اور اس حوالے سے فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کر سکتی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے58 لاکھ روپے خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کیا تاہم11 کروڑ روپے مالیت کی چینی سیل کر دی گئی ۔









