ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان احمد لون نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں امام بارگاہ اڈہ پسروریہ اور امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، ویسٹ کلیئرنس، جلوسوں اور مجالس کے روٹس، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی ای او ستھرا پنجاب سیالکوٹ کا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں امام بارگاہ کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمان احمد لون نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں امام بارگاہ اڈہ پسروریہ اور امام بارگاہ مستری عبداللہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی، ویسٹ کلیئرنس، جلوسوں اور مجالس کے روٹس، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور جلوسوں کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ سی ای او سلمان احمد لون نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت محرم الحرام کے دوران صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا اور تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر منیجر آپریشن مجاہد محمود بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے فیلڈ انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔








