پولیو مہم کے دوران بچوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاہری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں پوسٹ کیمپین ریویو میٹنگ برائے مئی 2026ء منعقد ہوئی۔

عمرکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاہری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں پوسٹ کیمپین ریویو میٹنگ برائے مئی 2026ء منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی کمار، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو غلام علی طارق، محکمہ صحت کے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر فرید احمد، ڈاکٹر لچھمن داس، محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی عمرکوٹ، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم، لوکل گورنمنٹ، محکمہ تعلیم، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈاکٹر درگاشنکر، روٹری کلب، ضلعی مانیٹرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد مئی 2026ء کے دوران منعقد ہونے والی پولیو مہم کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا، مہم کی کارکردگی کا تجزیہ کرنا اور آئندہ مہمات کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا تھا، اس موقع پر پولیو کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر وجے کمار اور محکمہ صحت کے افسران نے مہم کے دوران حاصل کیے گئے اہداف، بچوں کی کوریج، ٹیموں کی کارکردگی، مس شدہ بچوں کی وجوہات اور فیلڈ میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران بچوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے جبکہ مس شدہ بچوں کی نشاندہی اور ان کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں بھی جاری رکھی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ انسداد پولیو مہمات کے دوران ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے اور ایسے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں بچوں کے مس ہونے کے امکانات زیادہ ہوں