ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبد القادر اوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لنک کا منصوبہ آئندہ تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ریاض سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتےہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے کا پھیلاؤ یورپی براعظم تک ہوگا ۔
سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لنک کا منصوبہ آئندہ تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے، ترک وزیر ٹرانسپورٹ

مزید خبریں
ریاض۔10جون (اے پی پی):ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبد القادر اوگلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے لنک کا منصوبہ آئندہ تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ریاض سے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتےہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس منصوبے کا پھیلاؤ یورپی براعظم تک ہوگا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ریلوے رابطے کی مالی لاگت کی تفصیلات جلد واضح ہو جائیں گی۔ترک وزیر نے انکشاف کیا کہ ریلوے لنک کا منصوبہ سعودی عرب سے شروع ہو کر اردن اور شام سے ہوتا ہوا ترکیہ تک پہنچے گا۔ انہوں نے اس منصوبے میں عراق کی شمولیت کے امکان کی طرف بھی اشارہ کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ سعودی عرب نے اردن کے ساتھ اپنی ریلوے لائنوں کا رابطہ مکمل کر لیا ہے جبکہ ترکیہ نے اپنے ریلوے نیٹ ورک کو شام تک پہنچا دیا ہے۔انہوں نےکہا کہ اب ہمارے سامنے صرف شامی اور اردنی حصے باقی ہیں اوی اس کے لئے ہم چاروں ممالک کے رابطے کو مکمل کرنے کے لیے تعاون کے فریم ورک کے تحت تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ممکنہ طور پر پورے براعظم یورپ تک رسائی حاصل کی جا سکے۔








