ریسکیو1122صوابی نےگدون کے علاقے اُتلہ کی پہاڑی پر لگی آگ پر قابو پا لیا

ضلع صوابی کے علاقے گدون اُتلہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کافی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):ضلع صوابی کے علاقے گدون اُتلہ کی پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے کافی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان ریسکیو1122صوابی کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو صوابی فائر ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اورانتھک کوششوں کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔