ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے ریڑھی بانوں کو الاٹ کی گئی نئی جگہ پرسہولیات فراہمی کیلئے کوششیں مزید تیز کر دیں

ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے ریڑھی بانوں کو الاٹ کی گئی نئی جگہ پر سہولیات فراہمی کیلئے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ ٹی او آر عابد خان اس عمل کی نگرانی کر کے ریڑھی بانوں کو الاٹ کی گئی جگہ پر پابند بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔

ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے ریڑھی بانوں کو الاٹ کی گئی نئی جگہ پر سہولیات فراہمی کیلئے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں۔ ٹی او آر عابد خان اس عمل کی نگرانی کر کے ریڑھی بانوں کو الاٹ کی گئی جگہ پر پابند بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی ریڑھی بانوں کو شہر کے مختلف بازاروں سے نکالنے کیلئے کئی آپریشن کئے گئے تھے تاہم اب پرانے سہلڈ اڈہ کی جگہ کو ریڑھی بانوں کیلئے مختص کر کے اسے باقاعدہ ریڑھی بانوں کے حوالہ کر دیا گیا ہے، اب اس جگہ پر سہولیات فراہمی کیلئے ٹی ایم اے کی جانب سے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ریڑھی بانوں کو ایک باعزت روزگار فراہمی اور جگہ کی الاٹمنٹ اچھا اقدام ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ایسے ہاتھ اب بھی متحرک ہیں جو اس منصوبہ کو ناکام بنانے میں سرگرم عمل ہیں، یہاں اب بھی گاڑیاں پارک کر کے مبینہ طور پر اس منصوبہ کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے عناصر کے خلاف ٹی ایم اے کو ایکشن لینے اور کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ منصوبہ جو ایک اچھی کوشش ہے، پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔