وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معروف صحافی، دانشور اور مصنف الطاف حسن قریشی کے نام سے کسی بڑی یونیورسٹی میں ’’الطاف حسن قریشی چیئر‘‘ قائم کرنے کی تجویز ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دی جائے گی۔
ایچ ای سی کو الطاف حسن قریشی چیئر کے قیام کی تجویز دی جائے گی، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معروف صحافی، دانشور اور مصنف الطاف حسن قریشی کے نام سے کسی بڑی یونیورسٹی میں ’’الطاف حسن قریشی چیئر‘‘ قائم کرنے کی تجویز ہائر ایجوکیشن کمیشن کو دی جائے گی۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں الطاف حسن قریشی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الطاف حسن قریشی ایک فرد نہیں بلکہ ایک جامعہ تھے، جن کی اصولی صحافت، فکری بصیرت اور قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسن قریشی اپنی ذات میں صحافت کی ایک مکمل یونیورسٹی تھے اور انہوں نے عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ قلم کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال کس طرح معاشرے کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں، جب خبروں کو بعض اوقات ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، الطاف حسن قریشی کی سچی، متوازن اور اصول پسند صحافت نوجوان صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الطاف حسن قریشی کی خدمات کا کوئی متبادل نہیں اور ان کے علمی و صحافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے نام سے ایک مستقل علمی ادارہ جاتی پلیٹ فارم قائم کیا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ کسی بڑی یونیورسٹی میں "الطاف حسن قریشی چیئر” قائم کی جائے تاکہ ان کی فکر، تحقیق اور صحافتی خدمات سے آنے والی نسلیں بھی استفادہ کر سکیں۔








