پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

مزید خبریں
لاہور۔10جون (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز ہمبنٹوٹا میں منعقد ہوں گے۔دورے کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23،25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کر کے 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ دورے میں تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں، جو 31 جولائی،2 اگست اور4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔








