طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے،ریاست میں پاکستان مخالف ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں، افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر
طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے،ریاست میں پاکستان مخالف ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں، افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر

مزید خبریں
مظفر آباد ۔10جون (اے پی پی):وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی ہے کہ طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے،ریاست میں پاکستان مخالف ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں، افواج پاکستان کشمیریوں کی محافظ فوج ہے۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی امن و امان اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاست میں امن، عوام کے جان و مال اور سرکاری املاک کے تحفظ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزراء حکومت چوہدری محمد رفیق نیئر ،سید بازل علی نقوی ،چوہدری قاسم مجید نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی ،پرنسپل سیکرٹری ،ڈی آئی جیز ،کمشنر مظفرآباد اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ طاقت کا استعمال صرف شرپسند عناصر کے خلاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، چند عناصر کی ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ رویے سے حالات خراب ہوئے،نظریہ پاکستان اور الحاق پاکستان کے خلاف سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔آئی جی پولیس نے وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔








