اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
جہلم،وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد

مزید خبریں
جہلم۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان عائشہ شفقت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی








