وزیراعلی پنجاب کامری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مری انتظامیہ اور امدادی کارکن فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے

لاہور۔10جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے مری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر مری انتظامیہ اور امدادی کارکن فورا جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

مریم نواز نے مری ایکسپریس وے حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او مری زخمیوں کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے۔