پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آئندہ چند روز کے دوران بارش کا امکان

پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آئندہ چند روز کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ اور اس کے گردونواح میں 11 سے 13 جون کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سیالکوٹ۔10 جون (اے پی پی):پنجاب کے بالائی و میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آئندہ چند روز کے دوران تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ اور اس کے گردونواح میں 11 سے 13 جون کے دوران وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں، کسانوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کسانوں کو فصلوں کی کٹائی اور ذخیرہ اندوزی کے دوران موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرج چمک کی صورت میں محفوظ مقامات پر رہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی واضح کیا کہ موسم کی صورتحال میں کسی بھی وقت تبدیلی ممکن ہے لہٰذا شہری تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں۔

 

مزید خبریں