ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت نے قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔
عدالت کا قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ، مجرمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
سرگودھا 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت نے قتل کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا اعجاز الرحمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں زیر دفعہ 302/34 کے تحت قتل کے مقدمہ نمبری 575/16 کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد عمر قید کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ارشد محمود نے 2024ء میں محمد اعظم کو گھریلو جھگڑوں پر قتل کیا تھا۔ عدالت نے اس کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ پور نور محمد نے شاہ پور صدر کی حدود میں قتل کے مقدمہ نمبری 442/22 کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل غلام عباس کو عمر قید کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم غلام عباس نے تھانہ شاہ پور صدر کی حدود میں معمولی تنازع پر شہری کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے اس کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے بعد قاتل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنادی۔









