ایوان بالامیں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی 7رپورٹس پیش کردی گئیں

ایوان بالامیں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی 7رپورٹس پیش کردی گئیں

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):ایوان بالامیں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی 7رپورٹس پیش کردی گئیں۔بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (تبدیلی) ایکٹ 2016 کو منسوخ کرنے کابل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن (تبدیلی) (منسوخی) بل 2026ء پر متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کی پاکستان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کےا نخلاء، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پر اس کے منفی اثرات اور ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں ملازمتوں کے خاتمے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے حوالے کردہ معاملے جو کہ سینیٹر شیری رحمان اور دیگر کی جانب سے ملک میں خواتین اور بچیوں کو در پیش مسلسل تفاوت اور چیلنجز کے تدارک کے لئے مثبت اقدامات کے مطالبہ کے بارے میں کمیٹی کی مدت واررپورٹ پیش کی گئی۔فنکشنل کمیٹی برائے انسانی کی جانب سے افغان خواتین کے ویزوں کی منسوخی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج 2025ء کے لئے فنڈ ز کی منتقلی میں تاخیر کے باعث 67 ہزار عازمین حج کے فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم رہ جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ دانسداد منشیات کی جانب سے اسلام آبا درئیل اسٹیٹ ( ضابطہ کاری وترقی ) ایکٹ 2020ء میں ترمیم کرنے کے بل (اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ( ضابطہ کاری و ترقی ) (ترمیمی) بل 2026ء) پررپورٹ پیش کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ وانسداد منشیات سینیٹ کی جانب سےپاسپورٹس ایکٹ 1974ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل پاسپورٹس (ترمیمی) بل ، 2026ء) پررپورٹ پیش کی گئی۔