قومی اسمبلی میں 10 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026ئ، محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد تحفظ و برآمدی کنٹرول ترمیمی بل 2026ئ، متروک املاک انتظام ترمیمی بل 2026ء اور فیڈرل گورنمٹ رئیل اسٹیٹ انتظامی اتھارٹی بل 2026ء پر قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئی
قومی اسمبلی میں 10 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں 10 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2026ئ، محفوظ شدہ دستاویزاتی مواد تحفظ و برآمدی کنٹرول ترمیمی بل 2026ئ، متروک املاک انتظام ترمیمی بل 2026ء اور فیڈرل گورنمٹ رئیل اسٹیٹ انتظامی اتھارٹی بل 2026ء پر قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹس ایوان میں پیش کی گئی۔
اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی فوجداری قانون ترمیمی بل 2026ء پر رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی پاکستان مطالعاتی مراکز ترمیمی بل 2026ئ، وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم ترمیمی بل 2026ئ، مراکز فضیلت ترمیمی بل 2026ء اور قائمہ کمیٹی برائے بجلی ڈویژن کی بجلی ترمیمی بل 2026ء اور برقی توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کو منضبط کرنے کی بابت ترمیمی بل 2026ء پر رپورٹ پیش کی گئی۔









