وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیاراور خودمختاربنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کے اینی شی ایٹو شی تھریڈزکیلئے 310ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کاٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے
دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیاراور خودمختاربنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز
لاہور۔10جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ویژن کے تحت دیہی خواتین کو مالی طور پربااختیاراور خودمختاربنانے کیلئے شی تھریڈز پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کے اینی شی ایٹو شی تھریڈزکیلئے 310ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کاٹیکسٹائل سیکٹر میں دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے شی تھریڈز اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے۔سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے نے بتایا کہ مریم نوازکی ہدایت پر شی تھریڈز میں خواتین کیلئے 15000ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا اور ٹرانسپورٹ الاونس بھی دیا جائیگا۔ صوبہ بھر کے دیہات سے 18سے 45سالہ مڈل پاس خواتین شی تھریڈز کا حصہ بن سکتی ہیں۔ شی تھریڈز پروگرام کے تحت دیہی خواتین کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کے 10مختلف تربیتی ٹیکسٹائل کورسزکرائے جارہے ہیں۔
لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسزکامیابی سے جاری ہے۔ 2سال میں ڈھائی ہزارسے زاہد خواتین ٹیکسٹائل ٹریننگ کورسز کا مکمل کر چکی ہیں جبکہ773خواتین کوٹریننگ مکمل کرتے ہی نوکری مل گئی۔ شی تھریڈزپروگرام کے تحت 1150خواتین کی ٹیکسٹائل ٹریننگ جاری ہے جبکہ اگلے سال مزید1350خواتین کوٹریننگ کرائی جائیگی۔ شی تھریڈز پروگرام میں خواتین کیلئے انڈسٹریل سٹیچنگ مشین آپریٹر، فیبرک کوالٹی انسپکٹر اور برک کٹنگ ایکسپرٹ کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ اپیریل پلاننگ اینڈ مرچنڈائزنگ، اپیریل سپروائزر، پیٹرن میکنگ اینڈ کٹنگ ٹریننگ کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ پیٹرن ڈرافٹنگ اینڈ گریڈنگ، کوالٹی کنٹرول، گارمنٹ فنشنگ، پیکر اور گارمنٹ ویکسنگ کے ٹیکسٹائل ٹریننگ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کو مالی طور پر خودمختار اور بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے۔
ہنر مندعورت قابل قدر قومی ا ثاثہ ثابت ہوگی۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہنرمندخواتین کیلئے روزگار کے بے پنا ہ مواقع موجود ہیں۔









