پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1256ٹریفک حادثات ، 07افراد جاں بحق اور1477زخمی

پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1256ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1477زخمی ہوئے

لاہور۔10جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1256ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق1477زخمی ہوئے جبکہ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1256ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 668افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق807معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 851ڈرائیوز،58کم عمرڈرائیور،485مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان83حادثات میں 90متاثرین کے ساتھ دوسر ے، فیصل آباد69حادثات میں 79متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1482متاثرین میں 1199مرد اور283خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 264افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 829 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ389زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1361موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،151کاریں،30وین،08مسافر بسیں،34ٹرک اور76دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔