قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جس معاہدے کے تحت نجکاری کی گئی اس کے تینوں نکات پر عمل ہوچکا ہے،2030 تک کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بجلی عامر طلال گوپانگ
کے الیکٹرک کے ساتھ نجکاری معاہدے کے تینوں نکات پر عمل ہوچکا ہے،2030 تک کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، عامر طلال گوپانگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جس معاہدے کے تحت نجکاری کی گئی اس کے تینوں نکات پر عمل ہوچکا ہے،2030 تک کمپنی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری بجلی عامر طلال گوپانگ نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاہدے کے تحت 2 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ سے دی جارہی ہے
2 ارب ڈالر کی 2030 تک سرمایہ کاری کریں گے،قومی گرڈ سے 2 ہزار میگا واٹ بجلی دینے کا مقصد یہ ہے تاکہ سستی بجلی صارفین کو دی جا سکے۔نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کو دیکھیں گے۔حفیظ الدین کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک 2005 کو معاہدہ ہوا،ایک ہزار میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار کا معاہدہ تھا۔انہوں نے معاہدے کی تمام شقیں پوری کی ہیں۔








