ایوان بالا کے اجلاس میں 3 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں

ایوان بالا کے اجلاس میں 3 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں 3 قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے کا بینہ سیکرٹریٹ کی کا بینہ سیکرٹریٹ کے لیے مختص کر دہ بجٹ اور اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔