تعمیراتی کاموں میں کوتاہی، غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی،کمشنر

کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسین پی ایچ ای، ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ احمد دین، ایکسین بی اینڈ آر روڈ محمد داؤد، ایم ڈی ایم، لوکل گورنمنٹ، اربن پلاننگ اور واٹر مینجمنٹ کے متعلقہ افسران شریک ہوئے

کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویڑن ولی محمد بڑیچ کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پروگریس ریویو اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکسین پی ایچ ای، ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ احمد دین، ایکسین بی اینڈ آر روڈ محمد داؤد، ایم ڈی ایم، لوکل گورنمنٹ، اربن پلاننگ اور واٹر مینجمنٹ کے متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ان کی پیش رفت اور درپیش امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے بتایا کہ PSDP اور BSDI کے تحت جاری بیشتر ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور متعدد منصوبوں پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کی تعمیراتی اشیاء اور میٹریل استعمال کیا جائے اور کسی بھی صورت ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے۔کمشنر نے واضح کیا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں، اس لیے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کوتاہی، غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے، فیلڈ وزٹس میں اضافہ کیا جائے اور جاری اسکیموں کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ممکن بنائی جائے تاکہ عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ لورالائی ڈویڑن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو ا اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری لائی جا سکے۔