کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے انتظامی وحفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراخلاق اللہ تارڑ نے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ کنٹرول روم یوم عاشور تک24 گھنٹے فعال …
کمشنر فیصل آباد کا محرم الحرام کے انتظامات کے لئے آ ر پی او کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کے انتظامی وحفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراخلاق اللہ تارڑ نے انتظامی وحفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ کنٹرول روم یوم عاشور تک24 گھنٹے فعال اور سٹاف کو اہم ذمہ داری سے مسلسل آگاہ کریں۔معلومات کے تبادلہ میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور اہم مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بارے بریفنگ لی اور کہا کہ ہیلتھ،ریسکیو1122میونسپل کمیٹی،سول ڈیفنس و دیگر محکموں کو متحرک رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے ایام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء باقی نہیں رہنا چاہیے۔مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری اور ہر زاویہ سے انتظامی وحفاظتی امور پر نظر رکھی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات ہونے چاہیئں۔جلوسوں کے روٹس پر سیوریج سسٹم کی بحالی ناگزیر ہے،ممکنہ بارشوں کی صورت میں میونسپل کمیٹی کا عملہ فیلڈ میں نکاسی آب کے کاموں پر مامور ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر سکیورٹی اقدامات میں کسی لمحہ بھی کمزوری نہیں آنی چاہیے۔سابقہ کمزوریوں و خامیوں کو مدنظر رکھیں۔
وقت کی پابندی ودیگر خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہیں۔چھتوں پر سکیورٹی ڈیوٹی یقینی بنائیں۔روٹس پر فیسکو کی تاریں،سوئی گیس کی لیکج کو چیک اور متعلقہ محکموں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سبیلوں اور نیاز تقسیم کے پوائنٹس پر ذمہ دارانہ اور ناموں کے ساتھ ڈیوٹی لگائی جائے۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو چیکنگ کی ہدایت کی۔پارکنگ کے مناسب انتظامات اور ایس اوپیز کے مطابق ہونے چاہیں۔آر پی او نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر پر عائد پابندی پر سو فیصد عملدرآمد ہونا چاہیے۔روٹس پر ایل پی جی گیس ری ریفلنگ کی دکانوں کو چیک اور کوئی سلنڈر دکانوں میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔انتظامی وحفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں فرائض انجام دیں۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور آرپی او سہیل اختر سکھیرا نے ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے میٹنگ کی اور کہا کہ قیام امن کے لئے امن کمیٹی کے ارکان ہمیشہ صف اول میں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبات میں اتحاد واتفاق،بھائی چارے،امن وسلامتی،روداری اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیں۔علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد نے ڈی سی کو لائسنس داروں سے بھی میٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ضابطہ اخلاق پر ذمہ دارانہ عملدرآمد ناگزیر ہے۔وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔کمشنر نے افسران کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ اور روٹس کا وزٹ بھی کیا اور انتظامات چیک کئے۔انہوں نے منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انتظامات بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے عشرہ محرم کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔








