واسا تلہ گنگ کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسد اللہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
واسا تلہ گنگ کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسد اللہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
تلہ گنگ۔ 11 جون (اے پی پی):واسا تلہ گنگ کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسد اللہ نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے واسا کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسد اللہ نے افسران اور عملے سے ملاقات کرتے ہوئے شہریوں کو معیاری اور بروقت خدمات کی فراہمی پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ واسا تلہ گنگ ایک عوامی خدمت کا ادارہ ہے اور شہریوں کی سہولت و اطمینان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک فعال، شفاف اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔








