پاک فوج کے جوان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی میر محمد خان لہڑی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

ڈیرہ مراد جمالی11 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی میر محمد خان لہڑی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان ملک کی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں قوم کو اپنے ان عظیم شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے یہ بہادر جوان ہمارے قومی ہیرو ہیں، جن کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے حاجی میر محمد خان لہڑی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

مزید خبریں