ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے محرم الحرام انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے شیر گڑھ کا دورہ کیا۔
محرم الحرام کے سلسلہ میں مذہبی عقیدت و احترام کو فروغ دیا جائے ، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

مزید خبریں
رینالہ خورد۔ 11 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے محرم الحرام انتظامات کاجائزہ لینے کے لیے شیر گڑھ کا دورہ کیا۔دونوں افسران کی محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں میں عزاداروں کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایات جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے بھی احکامات دیے ۔عزاداروں کے لیے ہیلتھ کیمپس، سبیلوں کے قیام اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مذہبی عقیدت و احترام کو فروغ دیا جائے ۔








