ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 790 گرام چرس برآمد کر لی
ایبٹ آباد ، منشیات فروش گرفتار
ایبٹ آباد۔ 11 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 790 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگل تنویر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محسن عرف نیولہ کو گرفتار کر کےاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









