مانسہرہ میں موٹر سائیکل اور کیری کے مابین تصادم ، 2 افراد زخمی

مانسہرہ میں موٹر سائیکل اور کیری کے مابین تصادم ، 2 افراد زخمی

مانسہرہ۔ 11 جون (اے پی پی):مانسہرہ میں خان دا ڈھابہ ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل اور کیری سوزوکی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو بھیرکنڈ سٹیشن سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں عثمان اور قاسم نامی دو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کر کے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔