ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سعید آباد کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سعید آباد کا دورہ کیا،جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی کراچی کو سلامی پیش کی۔ جمعرات کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر ایڈیشنل آئی کراچی نے خواتین پولیس اہلکاروں اور دیگر خواتین کیلئے جاری ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام(She Drives) تربیتی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول سعید آباد کا دورہ کیا،جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایڈیشنل آئی کراچی کو سلامی پیش کی۔ جمعرات کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر ایڈیشنل آئی کراچی نے خواتین پولیس اہلکاروں اور دیگر خواتین کیلئے جاری ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام(She Drives) تربیتی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اقدام سندھ حکومت کے ویژن خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرتی شمولیت کے فروغ کا حصہ ہے جبکہ ٹریفک پولیس میں اصلاحات، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ٹریفک انفورسمنٹ میں شمولیت نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ عوامی رابطوں اور موثر خدمات کی فراہمی میں بھی معائون ثابت ہوگی۔پولیس چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس جدید اور بہتر عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔ڈی آئی جی ٹریفک اور پرنسپل انسٹیٹیوٹ نے اس موقع پر تربیتی معیار، نصاب، عملی مشقوں اور شرکاء کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔دورے کے اختتام پرایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں اور شیلڈ کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی و ٹریفک کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں