لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے وکلا پنجاب ریونیو اتھارٹی کی قانونی حیثیت پر تفصیلی دلائل دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے جزوی دلائل دیے گئے تھے
فریقین کے وکلا پنجاب ریونیو اتھارٹی کی قانونی حیثیت پر تفصیلی دلائل دیں،لاہور ہائیکورٹ

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ٹیکس وصولیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے وکلا پنجاب ریونیو اتھارٹی کی قانونی حیثیت پر تفصیلی دلائل دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے جزوی دلائل دیے گئے تھے، جنہیں آئندہ سماعت پر مکمل کیا جائے گا۔
جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں قائم تین رکنی فل بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جاوید اقبال وینس اور جسٹس خالد اسحاق شامل ہیں۔مختلف کاروباری اداروں کی جانب سے دائر درخواستوں میں کمشنر انفورسمنٹ پنجاب ریونیو اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ فل بینچ نے مزید سماعت17 جون تک ملتوی کر دی۔








