پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت خوراک تلف کر دی۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی سربراہی میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن خواجہ عمیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے گوشت اور مشروبات سے وابستہ مختلف پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا۔
شیخوپورہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت خوراک تلف کر دی ،جرمانے

مزید خبریں
شیخوپورہ۔ 11 جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شیخوپورہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضر صحت خوراک تلف کر دی۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی سربراہی میں، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز لاہور ڈویژن خواجہ عمیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے گوشت اور مشروبات سے وابستہ مختلف پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد اشیاءکی موجودگی پر متعلقہ یونٹس کو 600,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ٹیم نے دوران کارروائی پروڈکشن یونٹس میں موجود 3690 لیٹر غیر معیاری مشروبات، 31,800 کلو گرام مینگو پلپ جو مختلف مشروبات میں استعمال ہونا تھا، اور 252 کلو گرام زائدالمیعاد اشیاء جن میں گوشت اور گوشت سے بنی مختلف پروڈکٹس شامل تھیں، موقع پر تلف کر دیں۔








