رواں مالی سال کے دوران گندم 4.3فیصد ، گنا 6.2فیصد اور چاول کی پیداوار میں 2.8فیصد اضافہ ہوا، اقتصادی جائز ہ رپورٹ

رواں مالی سال 26۔2025کے دوران گندم کی قومی پیداوار میں 4.3فیصد ، گنے کی پیداوار میں 6.2فیصد اور چاول کی پیداوار میں 2.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):رواں مالی سال 26۔2025کے دوران گندم کی قومی پیداوار میں 4.3فیصد ، گنے کی پیداوار میں 6.2فیصد اور چاول کی پیداوار میں 2.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعرات کو یہاں جاری قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گندم کی پیداوار 4.3 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 96 لاکھ 5 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جبکہ چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا اور پیداوار کا حجم 99 لاکھ 98 ہزار ٹن تک بڑھ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا اور پیداوار 8 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی ۔

 

مزید خبریں