رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق لائیو اسٹاک یعنی مال مویشی کے شعبے کی شرح نمو 3.75 فیصد رہی ہے جبکہ اس کا ہدف 4.2 فیصد تھا۔
اقتصادی سروے: پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری مالی سال کا اقتصادی سروے کے مطابق لائیو اسٹاک یعنی مال مویشی کے شعبے کی شرح نمو 3.75 فیصد رہی ہے جبکہ اس کا ہدف 4.2 فیصد تھا۔ملک میں مویشیوں کی تعداد کے اعدادوشمار بھی سامنے آئے ہیں جن کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور گائیوں کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد، اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار، جبکہ گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار بتائی گئی ہے جس میں سالانہ 1.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ماہی گیری یعنی مچھلیوں کے شعبے میں 1.66 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا ہدف تین فیصد تھا۔








