ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرِ نگرانی گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر شہر کے مختلف مقامات پر امدادی کیمپ قائم

ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرِ نگرانی گرمی کی شدید لہرکے پیش نظرشہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو 1122 کے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیرِ نگرانی گرمی کی شدید لہرکے پیش نظرشہر کے مختلف مقامات پر ریسکیو 1122 کے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ان کیمپوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکار موجود ہیں جو گرمی سے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) فراہم کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں