رواں مالی سال کے دوران رئیل اسٹیٹ ، مالیات کےشعبہ اور برآمدات کے شعبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ

رواں مالی سال کے دوران رئیل اسٹیٹ ، مالیات کےشعبہ اور برآمدات کے شعبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ جمعرات کو یہا ں جاری اقتصادی سروے رپورٹ26-2025 کے مطابق دوران سال ملکی مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کی شرح نمو 3.70 فیصد رہی جس میں معیشت کے تمام اہم شعبوں کا کردار نمایاں رہا۔

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):رواں مالی سال کے دوران رئیل اسٹیٹ ، مالیات کےشعبہ اور برآمدات کے شعبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔ جمعرات کو یہا ں جاری اقتصادی سروے رپورٹ26-2025 کے مطابق دوران سال ملکی مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کی شرح نمو 3.70 فیصد رہی جس میں معیشت کے تمام اہم شعبوں کا کردار نمایاں رہا۔ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ کی شرح ترقی جاری مالی سال میں 2.89 فیصد رہی جس میں اہم فصلوں کی پیداوار اور لائیو سٹاک میں نمایاں اضافہ شامل ہے۔

صنعتی شعبہ کی مجموعی شرح ترقی 3.51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جس میں بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 6.11 فیصد کا نمایاں کردار ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ جی ڈی پی میں 58.42 فیصد کا شراکت دار رہا ہے اور اس میں سالانہ 4.09 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سروسز کے شعبہ نے رواں مالی سال کے دوران 7.52 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔

 

مزید خبریں