سیالکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 2 منشیات فروشوں گرفتار

سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

سیالکوٹ۔11جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور مرد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 3580 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔