اقتصادی سروے رپورٹ 26-2025 کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی -ستمبر 2025 کے مون سون سیزن کے دوران 22.6 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں جبکہ پوسٹ مون سون (اکتوبر-دسمبر 2025)سیزن میں بارش میں 19.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رواں مالی سال میں جولائی -ستمبر 2025 کے مون سون سیزن کے دوران 22.6 فیصد زائد بارشیں ہوئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے رپورٹ 26-2025 کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی -ستمبر 2025 کے مون سون سیزن کے دوران 22.6 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں جبکہ پوسٹ مون سون (اکتوبر-دسمبر 2025)سیزن میں بارش میں 19.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی-ستمبر 2025 کے دوران مون سون میں 172.8 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 140.9 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مون سون سیزن میں اکتوبر-دسمبر 2025 کے دوران بارشوں میں 19.7 فیصد کمی ہوئی اور اس دوران 21.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے پوسٹ مون سون سیزن کے دوران 26.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں سردیوں میں جنوری-مارچ 2026 کے دوران بارش میں 9.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اس دوران 78.1 ملی میٹر کی عمومی اوسط بارش کے مقابلہ میں 68.5 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔








