بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کے طور پر اپنی کامیاب پیش رفت جاری رکھی۔ پروگرام کے تحت مالی معاونت اور مستحق خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی۔
بی آئی ایس پی کے ذریعے ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کو مالی معاونت، سماجی تحفظ کا دائرہ مزید وسیع

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کے سب سے بڑے سماجی تحفظ کے پروگرام کے طور پر اپنی کامیاب پیش رفت جاری رکھی۔ پروگرام کے تحت مالی معاونت اور مستحق خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئی۔
اقتصادی سروے 25-2026 کے مطابق بی آئی ایس پی کے سب سے بڑے منصوبے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت مالی سال 2026 میں 564.89 ارب روپے کی غیر مشروط مالی امداد فراہم کی گئی، جس سے 1 کروڑ 2 لاکھ خاندانوں نے استفادہ کیا۔ یہ تعداد 2009 میں صرف 17 لاکھ 60 ہزار مستحقین سے بڑھ کر 2026 میں ایک نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔
انسانی ترقی کے شعبے میں بھی بی آئی ایس پی نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔مشروط نقد امداد کے تحت مالی سال 2026 میں 133.02 ارب روپے تقسیم کیے گئے جبکہ مستفید ہونے والوں کی تعداد 65 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی۔بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام نے بچوں کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ مالی سال 2026 کے دوران 55 لاکھ 80 ہزار طلبہ و طالبات کو تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے۔
2014 میں صرف 30 ہزار بچوں سے شروع ہونے والا یہ پروگرام آج لاکھوں بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ بی آئی ایس پی کے تحت انڈرگریجویٹ طلبہ کے لیے سکالرشپ پروگرام بھی جاری رہا، جس پر مالی سال 2026 میں 10 کروڑ 30 لاکھ روپےخرچ کیے گئے تاکہ مستحق طلبہ اپنی اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھ سکیں۔








