پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاقی بجٹ پیش کرنے والی سب سے نمایاں جماعت، مجموعی تعداد 14 تک پہنچ جائے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کی سیاسی تاریخ میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی جانب سے پیش کئے گئے وفاقی بجٹوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں 1991-92 اور 1992-93 کے بجٹ پیش کئے …

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کی سیاسی تاریخ میں وفاقی بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ مالی سال 2026-27 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کی جانب سے پیش کئے گئے وفاقی بجٹوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں 1991-92 اور 1992-93 کے بجٹ پیش کئے جبکہ 1997 میں اقتدار میں آنے کے بعد 1997-98 اور 1998-99 کے وفاقی بجٹ پیش کئے گئے۔بعد ازاں 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مسلسل چھ وفاقی بجٹ پیش کئے جن میں مالی سال 2013-14 سے لے کر 2018-19 تک کے بجٹ شامل ہیں۔ یہ سلسلہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کسی ایک منتخب حکومت کی جانب سے مسلسل بجٹ پیش کرنے کی ایک اہم مثال سمجھا جاتا ہے۔

شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت نے مالی سال 2023-24، 2024-25 اور 2025-26 کے وفاقی بجٹ پیش کئے جبکہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پیش کردہ وفاقی بجٹوں کی تعداد 14 تک پہنچ جائے گی۔ مختلف ادوار میں مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے اقتصادی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر کی بہتری، توانائی کے منصوبوں اور مالیاتی استحکام کے اہداف کے ساتھ اپنے بجٹ پیش کئے۔ پارٹی کے حامی اس تعداد کو حکومتی تسلسل اور معاشی پالیسی سازی میں تجربے کی علامت قرار دیتے ہیں۔یوں پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) وفاقی بجٹ پیش کرنے والی نمایاں سیاسی جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اور مالی سال 2026-27 کا بجٹ اس سلسلے کی 14ویں کڑی ہے۔\395

مزید خبریں