اقتصادی سروے26-2025 کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شعبے نے مالی سال 2026 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.911 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو مجموعی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کا 86 فیصد بنتا ہے۔
اقتصادی سروے ، آئی سی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ، شعبے نے 2.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے26-2025 کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی شعبے نے مالی سال 2026 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2.911 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو مجموعی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات کا 86 فیصد بنتا ہے۔سروے کے مطابق آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ بڑھ کر 3.388 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 2.829 ارب ڈالر تھا۔اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی فری لانسرز کی کارکردگی بھی نمایاں رہی۔ جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران فری لانسرز کی برآمدی ترسیلات 856.3 ملین کی ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہیں۔
ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے جاری پروگرام DigiSkills.pk کے تحت مذکورہ عرصے میں 51 لاکھ 40 ہزار سے زائد تربیتیں فراہم کی گئیں۔ تربیت حاصل کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل تھیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے 10 مارچ 2026 کو 5G اسپیکٹرم نیلامی کا انعقاد کیا، جس کے نتیجے میں ریڈیو فریکوئنسی اسپیکٹرم لائسنسوں کی فروخت سے تقریباً 509.6 ملین امریکی ڈالر، یعنی 142.6 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے نے بھی مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران 837 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی۔ مارچ 2026 تک ملک میں موبائل اور فکسڈ صارفین سمیت مجموعی ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ ٹیلی ڈینسٹی 82.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسی عرصے کے دوران ٹیلی کام سیکٹر نے قومی خزانے میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں 285 ارب روپے کا حصہ ڈالا، جو معیشت میں شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔اقتصادی سروے کے اہم اشاریوں کے مطابق جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران آئی ٹی برآمدات 3.388 ارب امریکی ڈالر، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کا تجارتی سرپلس 2.911 ارب امریکی ڈالر، فری لانسرز کی ترسیلات 856.3 ملین امریکی ڈالر، ٹیلی کام آمدنی 837 ارب روپے، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 161 ملین جبکہ مجموعی ٹیلی کام صارفین کی تعداد 207.2 ملین ریکارڈ کی گئی۔








