لیسکو چیف کی مزنگ سب ڈویژن آمد، حملے میں زخمی لائن مین کی حوصلہ افزائی،گلدستہ پیش کیا

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزنگ سب ڈویژن کا دورہ کیا اور دورانِ ڈیوٹی حملے میں زخمی ہونے والے لائن مین مہر عتیق سے ملاقات کی۔

لاہور۔11جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزنگ سب ڈویژن کا دورہ کیا اور دورانِ ڈیوٹی حملے میں زخمی ہونے والے لائن مین مہر عتیق سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اہلکار کی فرض شناسی، جرات اور ذمہ داری کے احساس کو سراہتے ہوئے اسے خراجِ تحسین پیش کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ایکسیئن سول لائنز اور ایس ڈی او مزنگ بھی موجود تھے۔سی ای او لیسکو نے کہا کہ لیسکو کے فیلڈ سٹاف کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنے محنتی اور فرض شناس ملازمین کے ساتھ کھڑا ہے اور فرائض کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے ایسے واقعات ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں