وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیس، یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

جمعرات کو وزارت داخلہ سےجاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈورنز، اسلحہ، نائٹ وژن گنز اور دیگر آلات کا معائنہ کیا ۔ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے وزیر داخلہ کو جدید آلات کے بارے بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹر میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سربراہ اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے ۔ کے پی کے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت مل کر تمام تر وسائل فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس اور سی ٹی ڈی کو انسداد دہشت گردی کی جدید ٹریننگ میں وفاقی حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس کے بجٹ میں اضافہ قابل تحسین ہے۔

مزید خبریں