ہری پور،اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی سربراہی میں غازی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ہری پور۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی سربراہی میں غازی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران بازار میں قائم غیر قانونی مستقل اور عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بنائے گئے شیڈز، تھڑے اور دیگر غیر مجاز ڈھانچوں کو ہٹا کر کے عوام کے لیے راستے بحال کیے گئے، جس سے ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے …

ہری پور۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی سربراہی میں غازی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران بازار میں قائم غیر قانونی مستقل اور عارضی تجاوزات کو ہٹایا گیا،

سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر بنائے گئے شیڈز، تھڑے اور دیگر غیر مجاز ڈھانچوں کو ہٹا کر کے عوام کے لیے راستے بحال کیے گئے، جس سے ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کو سہولت فراہم ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے تحصیل میونسپل آفیسر غازی کے ہمراہ موقع پر کارروائی کی نگرانی کی۔ انہوں نے تاجروں کو تنبیہ کی کہ سرکاری حدود میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت، صاف ستھرے ماحول اور منظم بازار کے قیام کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

مزید خبریں