مالی خود مختاری کے لئے پاکستان پوسٹ کا آئندہ 3 برسوں کے لئے بزنس پلان مرتب کیاجائے،عبدالعلیم خان

اساتذہ تنظیموں کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مہر ذوالفقار کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ محاذ اساتذہ ضلع سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ مالی خود مختاری کے لئے پاکستان پوسٹ کاآئندہ 3 برسوں کے لئے بزنس پلان مرتب کیاجائے، پاکستان پوسٹ میں پرانی روش کو بدلنا اور بہتری لانا ہو گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ کے دورے اور اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات نے شرکت کی جبکہ پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل سکوارڈن لیڈر (ر) مقصود احمد نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے پاکستان پوسٹ میں اصلاحات اور تنظیم نو کے لئے اہم فیصلے کے لئے ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مالی خود مختاری کے لئے پاکستان پوسٹ آئندہ 3 برسوں کے لئے بزنس پلان مرتب کرے۔ پاکستان پوسٹ کے ادارے کو بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔ پاکستان پوسٹ میں پرانی روش کو بدلنا اور بہتری لانا ہو گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان پوسٹ کو منافع بخش بنانے اور بہتر ورکنگ ماڈل لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی کو بہتر بنانے پر منحصر ہے۔ ہر ملازم احساس کرے، سب کو مل کر بیٹھنا اور ادارہ جاتی اصلاحات لانا ہونگی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 3 ماہ میں واضح پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نئے ڈائریکٹر جنرل ذمہ داری لیں اور گزشتہ برسوں کی کمی دور کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں بہتری نہ آئی تو اس ادارے کی نجکاری پر مجبور ہونگے۔ ادارے کو فائنل وارننگ ہے، اب تاخیر اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان پوسٹ کے 20 ہزار ملازمین کو اپنے تحفظ کے لئے خود کام کرنا ہو گا۔ پاکستان پوسٹ میں ٹھوس بنیادوں پر بہتری کے اقدامات کرنا ہونگے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجی شعبے کو شامل اور دن رات کام کریں، شعبے آؤٹ سورس کریں۔ پاکستان پوسٹ کے سالانہ خسارے کو کم کرنے کے لیے دیرپا پالیسی اپنانا ہو گی۔ مالی خود مختاری حاصل نہ کی تو ادارے کو بچانا مشکل ہو گا۔ مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء کے مطابق پاکستان پوسٹ میں حقیقی بہتری کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں